کالچیناتو۔ لڑائی میں 37 سالہ نوجوان قتل

کالچیناتو۔ لڑائی میں 37 سالہ نوجوان قتل
5مارچ ، ساڑھے سات بجے ناپولی سے تعلق رکھنے والے جینارو ایسپوزیتو جو کہ اپنی بیوی بچوں سمیت بریشیا کے قریبی قصبے کالچیناتو میں رہائش پذیر تھا ویا سانجرمانو سینی گال سے تعلق رکھنے والے ڈیون شیخ جو کہ منشیات کیس میں جیل جا چکاہے اور اب کام نہ ہونے کی وجہ سےسوشل سروس کے فراہم کردہ گھر میں رہ رہا ہے کے گھر گیا جہاں انکی لڑائی ہو گئی،شیخ نے کچن سے چھری اٹھا لی جسے دیکھتے ہی جینارتو سڑک کی جانب بھاگا۔اور شیخ نے اسکا پیچھا کر کے اسے چھری مار دی۔قریب سے گزرتی ہوئی گاڑیوں کے ہارن سن کر شیخ موقع سے فرار ہو گیا۔گاڑی سواروں نے ایمبولینس اور پولیس کو بلایا لیکن جینارتو زخموں کی تاب نہ لا تے موقع پہ جاں بحق ہو گیا۔