سوئٹزرلینڈ میں زلزلہ۔جس سے لومباردیا بھی کانپ گیا

6مارچ بروز سوموار کی شام کو سوئٹزرلینڈمیں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے قریبی شمالی اٹلی بھی کانپ گیا۔ جیوفیزیکا اور وُولکانولجیا ادارہ نے متنبہ کیا تھا کہ اسکی شدت 4.4 magnitude اور وقت 21.12 بجے اور اس کی گہرائی تقریباً 3کلومیٹر ہو گی۔ اس زلزلہ کا مرکز زیورخ سے 60 کلومیٹر ، لیوچیرنا سے 50 کلومیٹر اور اٹلی کے باڈر سے 60کلومیٹرپر تھا۔
زلزلہ نہ صرف لکٹنسٹائن اور جرمنی بلکہ لومباردیا اور پیےمونتے میں بھی محسوس کیا گیا۔اٹلی میں جن علاقوں میں پہلے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں میلان ، واریزے ،کومو اور ساندریو کے علاوہ والتیلینا اور بیرگامو کا پرووینچا بھی شامل ہیں۔ ہو سکتا ہے زلزلہ پرووینچا بریشیا بلخصوص والکامونیکا میں بھی محسوس کیا گیا ہو۔ لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی