خودکشی کرنے کی کوشش

پولیس نے ایک شخص کی خودکشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دس اینزانو دیل گاردا کی آپریٹنگ اور موبائل پولیس نے خود کشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کو پروونچا مانتووا کو 112 پہ ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 47 سالہ شخص خودکشی کے ارادے سے گھر باہر چلا گیا ہے۔سنٹرل سروس کے ذریعے یہ پیغام آگے پہنچا دیا گیا،اور اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ بریشیا کے نزدیک لوناتو دیل گاردا کے ایک شابنگ سنٹر کی پارکنگ میں ایک شخص اپنے سینے پہ چاقو رکھے ہوئے بیٹھا ہے۔تاہم پولیس نے پہنچ کر پہلے اس شخص کو پرسکون انداز میں سمجھا کر خودکشی کے ارادے سے باز رکھا اور بعد میں اس سے چاقو لیکر اسے علاج کے لیے قریبی ڈاکٹرز کے حوالے کر دیا۔