جرمانے گوئیتیزے۔ جج نے درخواست کےلیےمنظور کر لی

بریشیا عدالت کے جج نے وکیل نکولامازوکا کی جانب سے مونتی کیاری میں سپیڈ کنٹرول کیمرا کے جرمانوں کے حوالے سے دی گئی درخواست سماعت کے منظور کر لی۔پہلی سماعت 25جنوری بروز بدھ کو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل نکولا مازوکا کے پاس اس جرمانے کے حوالے سے بہت سے افراد آئے۔اس کیس میں بریشیا پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔اس عدالت میں اس جرمانے کے حوالے سےبہت کم افراد آئے ہیں لیکن 2000 افراد نے پرفیتورا کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔مزید تفصیل کے مطابق پہلے یہاں سپیڈ لمٹ 90 کلومیٹرفی گھنٹہ تھی جبکہ سپیڈ کنٹرول کیمرا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ پر لگا دیا گیا جس کی وجہ سے 3 ماہ میں 48 ہزار جرمانے بھیج دیے گئے۔

یہ درخواست اس لیے سماعت کے لیے منظور کی گئی کہ جج کے مطابق پولیس نے جان بوجھ کر ایسا کیا۔