تھائی لینڈ فرار ہونےوالے بریشیا کے شہری کے اثاثے ضبط۔

تھائی لینڈ فرار ہونےوالے بریشیا کے شہری کے اثاثے ضبط۔

کیاری بریشیا کا رہائشی جو 2009 میں جیل سے بچنے کےلیے تھائی لینڈ فرار ہو گیا تھا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پہ مجرم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکمم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مجرم نے 2009 میں 8000غیرملکی شہریوں کو پیسے لیکر پرمیسو دی سجورنو جاری کروا کے 10 ملین ڈالربیرون ملک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے تھے۔رقم کو قانونی حیثیت دلوانے کے لیےاس رقم سے ایک کمپنی کھولی گئی جس میں ظاہر کیا گیا تمام اشخاص اس کے ممبر ہیں اور بعد ازاں ان تمام لوگوں کے نام سے بنکوں سے قرضے لیکر پیسے بیرون ملک منتقل کر کے کمپنی کو دیوالیہ ظاہر کر کے تھائی لینڈ فرار ہو گیا۔

پولیس نے تھائی لینڈ حکام کی مدد سے 2013 میں مجرم کو گرفتار کر لیا تھا۔