بیوی کو چھریاں مار کے بالکونی سے چھلانگ لگا دی

بریشیا۔
اتوار صبح ساڑھے چار بجے ویا ترتالیا پہ گزرتے ہوئے راہگیر نے بلڈنگ کے باہر ایک شخص کو زخمی حالت میں دیکھ کر 112 ایمرجنسی پہ کال کی۔ایمرجنسی سروس والوں نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو وہ شخص مر چکا تھا۔پولیس کو بلایا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والا شخص اسی بلڈنگ میں اپنی بیمار بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔اور بیوی کو چھریاں مار کے بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔خود تو جانبر نہ ہو سکتا البتہ بیوی شدید زخمی حالت میں گھر کے اندر پائی گئی،بیوی کو تفشیش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔مرنے والے شخص کی عمر 79 سال ہے اور بیوی کی عمر78 سال ہے۔