بریشیا کے 6 کونسلرز کو سزا کا مطالبہ

8 مارچ،حکومتی وکیل کا فنڈز میں خرد برد کرنے والےکونسلرز کو سزا کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وکیل پاؤلو فیلیپینی نے عدالت میں صوبہ لومباردیا میں مختلف پارٹیز سے تعلق رکھنے والے 56 کونسلرز کی فنڈز میں خرد برد کی تفتیش کے بعد سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 56 کونسلرز میں 6 کا تعلق بریشیا کی مختلف سیاسی پارٹیز سے ہے جن میں

یوڈی سی سے تعلق رکھنے والے کونسلر کو 3 سال ،لیگا نارد سے تعلق رکھنے والے3 کونسلرز کو 2 سال 10 ماہ،اور فورسااتالیہ سے تعلق رکھنے والے 2 کونسلرز کو 2 سال 10 ماہ سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کیس کی اگلی شنوائی 19 اپریل 2017 کو ہو گی ۔