بریشیا کی عدالت نے13 سالہ یارا گامبیرازیو کے قتل میں ملوث

بریشیا کی عدالت نے13 سالہ یارا گامبیرازیو کے قتل میں ملوث مجرم ماسیمو بوسیتی کی سزا معافی کی اپیل کو 15 گھنٹوں کی وکلاء کی بحث سننے کے بعد مسترد کرتے ہوئے بیرگامو عدالت کا مجرم کو عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سماعت کےدوران مجرم کو اپنی صفائی میں بولنے کا موقع بھی دیا گیا۔جہاں وہ خود کو بیگناہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
سرکاری وکیل نے مجرم کو جھوٹ بولنے پہ عمر قید کے ساتھ ساتھ چھ ماہ قید تنہائی کی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا لیکن عدالت نے مجرم کو صرف عمر قید کی سزا ہی برقرار رکھنےکا فیصلہ جاری کیا۔