بریشیا کی رہائشی میلانو میں جاں بحق

بریشیا کی رہائشی میلانو میں جاں بحق ، بریشیا کا نواحی علاقی مومپیانو سوگوار۔
بریشیا کے نواحی علاقے مومپیانو کی 21 سالہ رہائشی Maria Sartori کے منگل 14مارچ کو جاں بحق ہونے کے بعدمومپیانو کی ساری کمیونٹی غمزدہ اور افسردہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس جوان لڑکی کی موت Milano , Viale Sacra میں تقریبا صبح 9 بجے کے قریب ایک المناک روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوئی۔
یہ جوان لڑکی جائے حادثہ سے کچھ ہی فاصلہ پر موجود quartiere Bicocca کے تعلیمی ادارے میں مالشی علاج کے شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔
حادثے کے وقت یہ لڑکی اپنے ہی کلاس فیلو M.R. کے ساتھ اس کے موٹر سائیکل پر سوار تھی ۔ اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اور گاڑی جس کو ایک 47سالہ خاتون چلا رہی تھی نے یو ٹرن لیا اور دونوں آپس میں ٹکرا گئے۔
لڑکی کے جنازے کا وقت ابھی متعین نہیں کیا گیاالبتہ مومپیانو کے رہائشی بہت غمگین ہیں جہاں سے یہ لڑکی روزانہ میلانو جایا اور آیا کرتی تھی۔میلانو یونیورسٹی میں داخلہ سے پہلے اس لڑکی نے اپنی تعلیم اسی علاقے سے اور liceo scientifico Leonardo سے حاصل کی۔یہ لڑکی اسی علاقے کے parrocchia di San Gaudenzio سے بھی منسلک تھی اور ایک اچھی کھلاڑی بھی تھی اور دس سال کے عرصہ کیلیئے Ginnastica Artistica Leonessa کے کھیل سے منسلک تھی۔
تمام مومپیانو کی کمیونٹی دکھ کی اس گھڑی میں مرنے والی لڑکی Maria کے ماں باپ اور بہن کے ساتھ ان کے غم میں ان کے قریب اور برابر شریک ہے۔