بریشیا کی رہائشی بچی فوت

23 جنوری کو نووارا کے ہسپتال میں پانچ سالہ مراکشی بچی وفات پا گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچی والدین کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں بچی کے والدین نے نووارا اسٹاپ پہ اتر کر ایمبولینس بلا لی ،بچی کو ایمرجنسی میں ہسپتال لےجایا گیا لیکن ڈاکٹرز بچی کی جان بچانے میں ناکام رہے۔

تاہم یہ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بچی کے والدین نے ڈاکٹرز کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچی میں پانی و خوراک کی کمی کی علامات پائی گئی ہیں ۔