بریشیا۔گاڑی ٹیکس فراڈ سے ہوشیار

بریشیا۔گاڑی ٹیکس فراڈ سے ہوشیار

مشورہ ہے کہ اگر آپ کے ادا کردہ گاڑی ٹیکس رسید پہ” ریجنل لومباردیا “کی مہر نہیں ہے تو آپ “راجونےلومباردیا ویا دلماتسیا “کے دفتر سے چیک کروا لیں کہ ٹیکس رسید اصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب آپ گاڑی کا ٹیکس ادا کرنے کسی ایجنسی پہ جاتے ہیں تو ایجنسی ایجنٹ اپنے کمپیوٹر خراب ہونے کا بہانہ کر کے کسی بھی قریبی “تباکی”پہ جا کر آپ کا ڈیٹا چیک کروانے کے بہانے ایک رسید حاصل کر لیتا ہے اور پھر وہی رسید گاڑی کے مالک کو دے دی جاتی ہے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا۔

یہ بات معلوم ہونے پہ “تباکی” کے مالک نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے کہ کچھ لوگ اس قسم کے فراڈ میں ملوث ہیں ۔