بریشیا، نئے فضلہ نظام ”اورنج زون”

بریشیا زونا اورنج جس میں بورگو ترینتو،ویا وینیتو،ویا دیاز،سولفیرینو،20 ستیمبرے اور اسٹیشن کا علاقہ ہے میں الگ الگ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے سسٹم پر رواں ماہ کام شروع ہو گا۔رہائشیوں کو متعلقہ دفتر سے کوڑا کرکٹ رکھنے کی کٹ فراہم کی جا چکی ہیں جس میں شیشے اور لوہے کے لیے سبز رنگ ، کاغذ کے لیے نیلے رنگ کے ڈبے اور پلاسٹک کے لیے پیلے رنگ کے شاپر شامل ہیں ۔

کمونے کےملازم رہائش کے سامنے سے کوڑا اکٹھا کیا کریں گے ۔ بدھ شام 6 بجے سے رات 9 بجےتک سبز ڈبے اور شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک نیلے ڈبے اور پلاسٹک والے شاپر اٹھانے کے اوقات کار ہونگے۔کچن کا کوڑا گند والے ڈبوں میں پھینکا جائے گا۔اور اگلے دن صبح نو بجے سے پہلے گھروں کے سامنے سے خالی ڈبے گھروں کو لےجانا ہونگے۔
رہائشیوں کو اس تمام کے بارے میں ایک کتابچہ بھیج کر معلومات پہنچائی جا چکی ہیں ۔مزید معلومات کے لیے800473678 پر فون کیا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ فون میں PULIAMO نام کی ایپلیکشن بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔